Chicken Tikka Pulao Recipe

Chicken Wings Recipe

تیاری کا مکمل وقت


25 منٹ

پکانے کا وقت


35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے


6 افراد

 - تیار کرنے کی ترکیب


1چکن ونگز کو صاف دھو لیں اور ہر چکن ونگز کے دو ٹکڑے کر لیں۔2ادرک لہسن،نمک اور کالی مرچ کو ملا کر چکن ونگز کو اچھی طرح میرینیٹ کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔3پھر پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن ونگز کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور وہ اچھی طرح گل جائیں۔چولہے سے اتار کر ٹھنڈے کرنے رکھ دیں۔4ایک پیالے میں سویا ساس،چلی ساس،ٹماٹو کیچپ،لال مرچ،لہسن کا پاؤڈر،براؤن شوگر اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا کر رکھ لیں۔5گرل پین کو درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ گرم کریں اور اس پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا دیں۔6چکن ونگز کو تیار کیے ہوئے ساس میں اچھی طرح لتنیڑ لیں اور اسے گرل پین پر رکھ کر تین سے چار منٹ گرل کریں۔7پھر دوسری طرف بھی پلٹ کر گرل کر لیں۔اسی طرح سے سارے چکن ونگز تیار کر لیں۔


Ingredients - اجزاء

1 چکن ونگز آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ4 خشک لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ5 براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ6 ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ9 سویا ساس دو کھانے کے چمچ10 چلی ساس دو کھانے کے چمچ11 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ


Comments