Chicken Tikka Pulao Recipe

Chicken Pasta Recipe

تیاری کا مکمل وقت


20 منٹ

پکانے کا وقت


25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے


4 افراد


Ingredients - اجزاء


1 چکن بریسٹ ایک عدد2 پاستا ایک پیکٹ(200 Gram)3 پیری ساس آدھی پیالی4 نمک حسب ذائقہ5 مارجرین یا مکھن ایک کھانے کا چمچ6 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ


 تیار کرنے کی ترکیب


1اس مزیدار ڈش کو بنانے کے لئے سب سے پہلے پیری ساس بنا لیں۔2دو سے تین جوئے لہسن،دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس،ایک کھانے کا چمچ سرکہ،دو کھانے کے چمچ چلی ساس،چار سے چھ تازہ لال مرچیں، آدھا چائے کا چمچ اجوائن،ایک عدد پیاز(کانٹے میں لگا کر چولہے پر بھون لیں)اور آدھا چائے کا چمچ پیپریکا پاؤڈر۔3 ان سب کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں پھر اس میں ایک تیزپات ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا لیں۔4آخر میں حسب ذائقہ نمک شامل کر لیں۔5پاستا کو ابلتے ہوئے نمک ملے پانی میں دس سے بارہ منٹ یا پیکٹ پر دی گئی ہدایت کے مطابق ابال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اوپر سے سادہ پانی بہا لیں اور کوکنگ آئل لگا کر رکھ دیں۔6چکن بریسٹ کو دس سے پندرہ منٹ فریزر میں رکھ کر اسٹرپس میں کاٹ لیں اور نان اسٹک پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اسے تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔7پھر اس میں تیار کیا ہواپیری ساس ڈال کر ملائیں اور آخر میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

Comments