Chicken Tikka Pulao Recipe

 - اجزاء


1 چکن(تکہ پیسز) 8عدد2 چاول(دھوکر بھگودیں) 750گرام3 چکن تکہ مصالحہ 4کھانے کے چمچے4 لہسن‘ادرک پیسٹ 2کھانے کے چمچے5 سرکہ 2کھانے کے چمچے6 دہی 1کپ7 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 2عدد8 ثابت گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچہ9 زیرہ 1چائے کا چمچہ10 سبزالائچی 6عدد11 ہری مرچیں 4عدد12 پودینہ(چوپ کیا ہوا) 1/2کپ13 چکن پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ14 نمک حسب ذائقہ15 تیل 1/2کپ

تیاری کا مکمل وقت


15 منٹ

پکانے کا وقت


35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے


3 افراد






- تیار کرنے کی ترکیب

1پیالے میں چکن تکہ مصالحہ‘1کھانے کا چمچہ لہسن ادرک پیسٹ‘سرکہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن کے پیسز پر اچھی طرح لگا کر 1گھنٹہ میرینیٹ کریں۔2سوس پین میں تھوڑا تیل گرم کرکے چکن میرنیشن کے ساتھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔3دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں،ہلکا سنہری ہوجائے تو ثابت گرم مصالحہ‘زیرہ‘سبز الائچی‘لہسن ادرک پیسٹ‘ہری مرچیں‘پودینہ اور چکن پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں اور 3گلاس پانی ڈال کر پکائیں۔4اُبال آنے پر چاول شامل کرکے پکائیں۔چاول کا پانی خشک ہونے پرمکس کرکے چکن تکہ چاول پر رکھ دیں،10منٹ دم پر رکھ کر سرونگ پلیٹ میں نکال کر رائتے کے ساتھ سروکریں۔



Comments